Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بسواکلیان کوہ نور پہاڑ کے تالاب میں تین لڑکیاں ایک لڑکا غرقاب

بسواکلیان کوہ نور پہاڑ کے تالاب میں تین لڑکیاں ایک لڑکا غرقاب

بسواکلیان 19؍دستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیز ) بسواکلیان تعلقہ کے بھوسگہ ،کو ہ نور کے درمیان واقع سر جاولگا تا لاب میں کل چار بجے غرقاب ہوگئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ بسواکلیان تعلقہ کے کوہنور پہاڑ موضع کے 15سالہ شہباز بانو سمیت لعل احمد ، 15سالہ حنا بانو اسماعیل قریشی ، 15سالہ عشرت بانو اسماعیل قریشی، 12 سالہ تبر یز ولد نذیر نامی کمسن غرقاب ہوگئے ہیں ۔ جبکہ ایوب ولد عبدالستار، مہک بنت عبدالستار اور بسم اللہ نوراحمد بچ گئے ہیں ۔ بتایا جاتا ہیکہ ایڑاماس ہونے کے سبب یہ تمام اپنے اپنے کھیتوں کو گئے تھے ۔ کھانے سے فراغت کے بعد وہ تالاب پر کھیلنے کی غرض سے گئے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔ تالاب میں مچھلیوں کو چھوڑ اگیا تھا اور مچھیروں نے مچھلیوں کو غذا ڈالنے کیلئے کنارے کشتی رکھی تھی ۔ کشتی میں ضرورت سے زیادہ افرادکے سوار ہونے کے باعث وہ غرق ہوگئے ۔ دو نوجوان تیر کر کنارے پہنچ گئے ۔ دیگر دو کو بچالیا گیا ۔ جائے وقوع پرڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ایچ آرمہادیو،ضلع ایس پی دیوراج ڈی ، اسٹنٹ کمشنر شرن بسپا کو ٹپا کوڑا، تحصلدارجگناتھ ریڈی ، مٹالہ سی بی آئی ، ایم ایم ڈپن ، مٹالہ اے ایس آئی بسوراج نے جائے وقوع پرپہنچ کر معلومات حاصل کیں ۔

TOPPOPULARRECENT