Wednesday , January 17 2018
Home / Top Stories / بسٹ ایکٹر فرحان کی ’بھاگ ملکھا بھاگ‘ کی دھوم ، دیپکا بہترین اداکارہ

بسٹ ایکٹر فرحان کی ’بھاگ ملکھا بھاگ‘ کی دھوم ، دیپکا بہترین اداکارہ

ممبئی ، 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) راکیش اوم پرکاش مہرا کی اسپورٹس شخصیت کی زندگی پر مبنی فلم ’بھاگ ملکھا بھاگ‘ نے 59 ویں فلم فیئر ایوارڈز میں چھ کامیابیاں درج کرائے ہیں جن میں بسٹ فلم، بسٹ ڈائریکٹر اور بسٹ ایکٹر برائے فرحان اختر شامل ہیں۔ اتھلیٹ ملکھا سنگھ کی زندگی پر مبنی یہ فلم نے ایک ایوارڈ گیت کار پرسون جوشی کیلئے جیتا جنھوں نے کام

ممبئی ، 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) راکیش اوم پرکاش مہرا کی اسپورٹس شخصیت کی زندگی پر مبنی فلم ’بھاگ ملکھا بھاگ‘ نے 59 ویں فلم فیئر ایوارڈز میں چھ کامیابیاں درج کرائے ہیں جن میں بسٹ فلم، بسٹ ڈائریکٹر اور بسٹ ایکٹر برائے فرحان اختر شامل ہیں۔ اتھلیٹ ملکھا سنگھ کی زندگی پر مبنی یہ فلم نے ایک ایوارڈ گیت کار پرسون جوشی کیلئے جیتا جنھوں نے کامیاب جوشیلے نغمہ ’زندہ‘ کے بول تحریر کئے، اور ڈالی اہلوالیہ کو بسٹ کاسٹیوم کیلئے ایوارڈ دلایا۔ ’بی ایم بی‘ نے بھی ایک ایوارڈ بسٹ پروڈکشن ڈیزائن کیٹگری میں جیتا ہے۔ فلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ جو 9 انٹریز کے ساتھ نامزدگیوں میں سرفہرست رہی، اسے کوئی بھی زمرہ میں جیت نہیں ملی۔ اس کی اہم اداکارہ دیپکا پڈوکون جن کا 2013ء میں چار لگاتار ہٹس کے ساتھ شاندار فلمی سال رہا، انھیں بسٹ ایکٹریس ایوارڈ سنجے لیلا بھنسالی کی ’گولیوں کی راس لیلا رام۔ لیلا‘ میں پُرجوش گجراتی دوشیزہ کے اپنے رول کیلئے دیا گیا۔ سپریا پاٹھک جنھوں نے اس فلم میں دیپکا کی ضدی ماں کا کردار نبھایا،

انھوں نے بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ جیتا۔ فلم ’دی لنچ باکس‘ جس نے 66 ویں کانس فلم فیسٹیول میں کریٹکس ویک ویورز چوائس ایوارڈ جیتا، تین زمروں میں کامران ہوئی … بہترین نئے ہدایتکار برائے رتیش بترا، بہترین فلم (نقادوں کی رائے) اور بہترین معاون اداکار برائے نواز الدین صدیقی۔ جیسا کہ توقع رہی موہت سوری کی عشقیہ داستان ’عاشقی 2‘ میوزک کیٹگری میں چھا گئی۔ اس فلم کیلئے انکیت تیواری، متھون اور جیت گنگولی بسٹ میوزک ڈائریکٹر ایوارڈ جیتے، جبکہ اریجیت سنگھ نے نغمہ ’تم ہی ہو‘ کیلئے بہترین مرد گلوکار کی ٹروفی حاصل کرلی۔ بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ مونالی ٹھاکر کے حصے میں آیا جنھوں نے فلم ’لٹیرا‘ کے نغمہ ’سنوار لو‘ کو اپنی مسحور کن آواز دی۔ ٹامل اسٹار دھنش نے بہترین نئے اداکار کا ایوارڈ آنند ایل رائے کی فلم ’رانجھانا‘ میں بنارس کے ایک لاپروا لڑکے کے کردار کیلئے جیتا۔

وانی کپور نے بہترین نئی اداکارہ کا ایوارڈ فلم ’شدھ دیسی رومانس‘ کیلئے حاصل کیا۔ راجکمار راؤ کو ’شہید‘ میں اُن کے رول کیلئے بسٹ ایکٹر (کریٹکس) سے نوازا گیا اور شلپا شکلا نے ’بی اے پاس‘ کیلئے زمرہ اداکارہ میں جیت درج کرائی۔ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ تنوجہ کو انڈین سنیما کیلئے گرانقدر حصے پر پیش کیا گیا۔ یہ ایونٹ وائی آر ایف اسٹوڈیوز میں منعقد کیا گیا، جس کی اینکرنگ پرینکا چوپڑہ اور رنبیر کپور نے کی۔ اس شام پرینکا، رنویر سنگھ اور شاہد کپور کے پرفارمنس بھی دیکھنے میں آئے۔ 59 ویں آئیڈیا فلم فیئر ایوارڈز 2013ء کا ٹیلی ویژن چیانل ’سونی‘ پر اتوار 26 جنوری کو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT