Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بس سے اسکوٹی کو ٹکر 2افراد زخمی

بس سے اسکوٹی کو ٹکر 2افراد زخمی

یلاریڈی۔/22فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے منگارم شیوار پر بس نے اسکوٹی کو ٹکر دے دی جس سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لنگم پیٹ سے یلاریڈی کی طرف آرہے اسکوٹی پر سوار دو افراد جو سڑک کے بازو سے ہی گذررہے تھے کہ مقابل سمت سے آرہی بس نے بکریوں کو بچاتے ہوئے اسکوٹی کو ٹکر دے دی جس سے اسکوٹی پر سوار شیوا کمار، گروچرن زخمی ہوگئے جنہیں لنگم پیٹ کے خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا۔ ان شاہراہوں پر آئے دن سڑک حادثات نے انسداد حادثات کے اقدامات پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔ آخر حادثوں کو روکنے کیلئے کیاکیا جاسکتا ہے عمل کریں تاکہ آئے دن ان سے محفوظ رہا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT