Wednesday , May 23 2018
Home / انتقال نام / بس میں انتقال

بس میں انتقال

نظام آباد :6؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سفر کے دوران محمد شکیل احمد خان کا آج قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب نظام آباد محلہ فروٹ مارکٹ کے مقیم شکیل احمد خان کاماریڈی ہیلتھ ایکسٹیشن آفیسر کی حیثیت سے خدمت انجام دے رہے تھے اور ہر روز صبح نظام آباد سے کاماریڈی سفر کررہے تھے اور آج بھی ہر روز کی طرح صبح ڈیوٹی کیلئے نظام آباد سے کاماریڈی کیلئے ذریعہ بس روانہ ہوئے بس کاماریڈی پہنچنے کے بعد تمام مسافر بس سے اتر گئے لیکن شکیل احمد خان نہ اترنے پر ڈرائیور ان کے قریب پہنچ کر انہیں جگانے کی کوشش کی تو یہ نیچے گر گئے اور اس بات کی اطلاع مقامی افراد کو دینے پر ان کے محکمہ سے تعلق رکھنے والے عہدیدار انہیں دواخانہ منتقل کیا۔ ڈاکٹروں نے انہیں بعد معائنہ کے بعد مردہ قرار دیا۔ بعدازاں ان کے افراد خاندان کو اطلاع دی گئی اور ان کی میت کو نظام آباد منتقل کیا گیا۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں۔ ان کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر مسجد کچیان میں ادا کی جائے گی اور تدفین قدیم قبرستان بودھن روڈ پر عمل میں آئے گی۔ ان کے حقیقی بھائی اعجاز احمد خان سیل نمبر 9848978954 یانسبتی برادر نذیر احمد 9833454211 سے ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT