بس میں پکوان گیس سلنڈر دھماکہ : 11 افراد ہلاک

بلندشہر 23 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بلند شہر میں ایک خانگی بس میں ہوئے پکوان گیس سلنڈر کے دھماکہ میں 11 افراد ہلاک ہوگئے ۔ ان میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ عہدیداروں نے کہا کہ کل رات ایک خانگی بس میں پکوان گیس سلینڈر کا دھماکہ ہوا ہے جس میں تین بچوں اور ایک خاتون کے بشمول گیارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ بلند شہر ندھی کیسروانی نے یہ با

بلندشہر 23 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بلند شہر میں ایک خانگی بس میں ہوئے پکوان گیس سلنڈر کے دھماکہ میں 11 افراد ہلاک ہوگئے ۔ ان میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ عہدیداروں نے کہا کہ کل رات ایک خانگی بس میں پکوان گیس سلینڈر کا دھماکہ ہوا ہے جس میں تین بچوں اور ایک خاتون کے بشمول گیارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ بلند شہر ندھی کیسروانی نے یہ بات بتائی ۔ پولیس نے بتایا کہ سلنڈر میں آگ لگنے کے بعد دھوماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں زائد از 100 مسافرین زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بس میں سوار مسافرین میں سے کسی ایک کے پاس پانچ کیلو کا گیس سلینڈر تھا جو آگ لگنے کے بعد دھماکہ کا شکار ہوگیا جس کی وجہ سے یہ اموات ہوئیں۔

TOPPOPULARRECENT