Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / بس چلاتے ہوئے سل فون پر بات کرنے کا شاخسانہ ڈرائیور پر ایک ہزار روپے جرمانہ

بس چلاتے ہوئے سل فون پر بات کرنے کا شاخسانہ ڈرائیور پر ایک ہزار روپے جرمانہ

حیدرآباد ۔3۔ نومبر (یواین آئی) شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ مادھاپور کے علاقہ میں ٹریفک پولیس نے ایک بس ڈرائیور کو بس چلاتے ہوئے سل فون پر گفتگو کرنے کے الزام میں ایک ہزار روپے جرمانہ کی رسید تھما دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹریفک پولیس اسٹیشن مادھاپور سے وابستہ انسپکٹر روی اس علاقہ میں ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں مصروف تھے کہ اُنہوں نے اسی دوران دیکھا کہ ایک آر ٹی سی بس کا ڈرائیور بس چلاتے ہوئے سل فون پر بات کررہا ہے ۔ اس کے بعد اُنہوں نے بس کو رکوادیا اور بس ڈرائیور لنگم کو ایک ہزار روپے جرمانہ کی رسید تھمادی۔ اُنہوں نے ڈرائیور کی منت و سماجت کو بھی نظرانداز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT