Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / بس چلتے ہوئے دو ٹکڑوں میں تقسیم

بس چلتے ہوئے دو ٹکڑوں میں تقسیم

بیتول، 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے اس ضلع میں ایک بس کے چلتے ہوئے دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوجانے کا عجیب و غریب واقعہ سامنے آیا ہے ۔بیتول سے بھوپال جانے والی اس سلیپر کو چ بس کو پانچ ماہ پہلے ہی بھوپال میں واقع علاقائی ٹرانسپورٹ دفتر کی طرف سے فٹ ہونے کا سرٹیفیکٹ دیا گیا تھا۔ حادثہ کے وقت بس کی رفتار انتہائی کم ہونے کی وجہ سے اس میں سوار کسی مسافر کو کوئی چوٹ نہیں آئی، بس کی رفتار تیز ہونے کی صورت میں بڑا حادثہ ہوسکتا تھا۔ذرائع کے مطابق ایک پرائیوٹ ٹراویلس کی ایک بس کل صبح بیتول سے بھوپال کے لئے روانہ ہوئی تھی۔ کچھ دور آگے چلنے کے بعد قومی شاہراہ نمبر 69 پر نپم پانی گاوں میں زور دار آواز کے ساتھ بس کا پچھلا حصہ ٹوٹ کر الگ ہوگیا ۔ تیز آواز ہونے پر مسافروں نے فوراً ہی شور مچایا جس کے بعد ڈرائیور نے بس کو روک دیا۔ بس کے پچھلے حصہ میں جو مسافر بیٹھے تھے وہ بھی گھبراکر بس کے اگلے حصہ میں آگئے ۔ کچھ ہی دیر میں بس دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT