Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / بس ڈپوز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب

بس ڈپوز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب

حیدرآباد 23 ڈسمبر (سیاست نیوز) آر ٹی سی نے تمام ڈپوز کو مرحلہ وار انداز میں سی سی ٹی وی کیمروں سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حیدرآباد و سکندرآباد میں 27 بس ڈپوز کے علاوہ آندھراپردیش کے اضلاع کرشنا ، گنٹور اور مغربی گوداوری کے 33 ڈپوز میں تجرباتی طور پر 600 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ ایکزیکٹیو ڈائرکٹر (ایچ آر ڈی اور میڈیکل) و سکریٹری کارپوریشن مسٹر ایم رویندر نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے آر ٹی سی خدمات کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ اُنھوں نے توقع ظاہر کی کہ مسافرین کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔ اِس کے علاوہ گیاریج میں بسوں کی مرمت اور دیکھ بھال کے کاموں کی مؤثر نگرانی کی جاسکے گی۔ غیرسماجی عناصر کی سرگرمیوں کو روکنے میں بھی سی سی ٹی وی کیمرے معاون ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT