Wednesday , December 19 2018

بس ڈپو تانڈور کا معائنہ

تانڈور ۔ 8 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ آر ٹی سی کے ڈپٹی چیف ٹریفک منیجر علاقہ تلنگانہ شری وجے بھانو نے کل بس ڈپو تانڈور کا معائنہ کیا۔ شری کرشنا مورتی ڈپو منیجر نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ علاقہ رنگاریڈی میں واقع بس ڈپوز میںمالی سال 2014-15ء میں آر ٹی سی کو صرف 4.50 کروڑ کی آمدنی ہوئی۔ آمدنی میں اضافہ کیلئے انہوں نے کچھ منص

تانڈور ۔ 8 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ آر ٹی سی کے ڈپٹی چیف ٹریفک منیجر علاقہ تلنگانہ شری وجے بھانو نے کل بس ڈپو تانڈور کا معائنہ کیا۔ شری کرشنا مورتی ڈپو منیجر نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ علاقہ رنگاریڈی میں واقع بس ڈپوز میںمالی سال 2014-15ء میں آر ٹی سی کو صرف 4.50 کروڑ کی آمدنی ہوئی۔ آمدنی میں اضافہ کیلئے انہوں نے کچھ منصوبہ تیار کیا ہے، جس پر عمل آوری سے انہیں توقع ہیکہ مزید 50 لاکھ روپئے آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ ضلع رنگاریڈی میں واقع بس اسٹانڈس کی کھلی اراضی پر ملگیات تعمیر کئے جائیں گے۔ انہیں مناسب معاہدہ پر کرایہ پر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ریاست میں جانے والی بسوں کی تشہیر اور مسافروں کو مکمل معلومات کیلئے آر ٹی سی ڈاٹ کام ویب سائیٹ پر تشہیری مہم جاری ہے۔ شری بھانو ڈپٹی چیف منیجر ٹریفک نے بتایا کہ جدید سہولتوں سے آراستہ مزید 5 نئی بسوں کی خریدی کی گئی ہے۔ مزید 31 جدید بسوں کی خریداری کا منصوبہ منظوری کیلئے حکومت کو روانہ کردیا ہے جس میں 5 بس ڈپو تانڈور کو دی جائیں گی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT