Friday , June 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بس ڈپو عملہ کادیانتداری کا مظاہرہ

بس ڈپو عملہ کادیانتداری کا مظاہرہ

نارائن پیٹ۔/7جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ آر ٹی سی بس ڈہو کے عملہ نے اپنی دیانتداری و امانت داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مسافر کا بیگ بشمول پانچ ہزار روپئے نقد و دیگر اسنادات واپس لوٹادیئے۔ تفصیلات کے بموجب نارائن پیٹ ڈپو کی بس نمبر AP22Z-0109 جو حیدرآباد سے نارائن پیٹ آرہی تھی اس بس میں سوار ایک نامعلوم مسافر اپنا بیگ بھول گیا

نارائن پیٹ۔/7جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ آر ٹی سی بس ڈہو کے عملہ نے اپنی دیانتداری و امانت داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مسافر کا بیگ بشمول پانچ ہزار روپئے نقد و دیگر اسنادات واپس لوٹادیئے۔ تفصیلات کے بموجب نارائن پیٹ ڈپو کی بس نمبر AP22Z-0109 جو حیدرآباد سے نارائن پیٹ آرہی تھی اس بس میں سوار ایک نامعلوم مسافر اپنا بیگ بھول گیا جس میں پانچ ہزار نقد و دیگر اشیاء تھیں۔ بس ڈپو میں آنے کے بعد سیکورٹی گارڈ اور صفائی ملازمین نے دیکھ کر بیگ میں موجود آدھار کارڈ کے مطابق متعلقہ مسافر کو فون کیا اور بیگ اور رقم اس کے حوالے کردیا۔ اس موقع پر سیکورٹی گارڈ پی اشوک ریڈی، اے دیویندر گوڑ، ڈپو انچارج سیکورٹی گارڈ مسٹر کالپا و دیگر عملہ موجود تھا۔

TOPPOPULARRECENT