Tuesday , December 18 2018

بس کرایوں میں اضافہ حق بجانب: چیف منسٹر

بنگلور۔/7مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کے ایس آرٹی سی بس کرایوں میں اضافہ کے سبب ریاستی حکومت کو زبردست عوامی تنقید کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔ لیکن چیف منسٹر کرناٹک مسٹر سدرامیا نے کرایوں میں اضافہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کے ایس آر ٹی سی کے عملے کی تنخواہوں اور معاوضوں میں اضافہ اور ڈیزل کی قیمت میں اجافہ کے سبب بس کرایوں اضافہ کے سوا اور ک

بنگلور۔/7مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کے ایس آرٹی سی بس کرایوں میں اضافہ کے سبب ریاستی حکومت کو زبردست عوامی تنقید کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔ لیکن چیف منسٹر کرناٹک مسٹر سدرامیا نے کرایوں میں اضافہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کے ایس آر ٹی سی کے عملے کی تنخواہوں اور معاوضوں میں اضافہ اور ڈیزل کی قیمت میں اجافہ کے سبب بس کرایوں اضافہ کے سوا اور کوئی چارہ کار نہیں تھا۔ واضح رہے کہ کے ایس آر ٹی سی اور شہر بنگلور کی بی ایم ٹی سی کے بس کرایوں میں اضافہ کی تمام عوام ی حلقوں کی جانب سے مزمت کی جارہی ہے۔

لیکن چیف منسٹر نے بنگلور میں بسویشور جینتی کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عملہ کی تنخواہوں میں اضافہ اور ڈیزل کی قیمتوںمیں اضافہ کے سبب کے ایس آرٹی سی اور بی ایم ٹی سی کو زبردست مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ۔کے ایس آرٹی سی نے ہفتہ کی رات سے بس کرایوں میں 8فی صد کا اضافہ کردیا ہے۔کارپوریشن کا بھی کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوںمیں اضافہ کے سبب بس کرایوں میںاضافہ کے سوا اور کوئی چارہ نہیں تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT