Monday , November 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بس کی ٹکر سے طالب علم شدید زخمی

بس کی ٹکر سے طالب علم شدید زخمی

پٹلم۔/4ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بانسواڑہ ڈپو کی آر ٹی سی بس پٹلم منڈل کے موضع ملور سے پٹلم آرہی تھی۔ پٹلم گورنمنٹ کالج کا طالب علم اچانک انارم گیٹ کے پاس آر ٹی سی بس سے ٹکرایا ۔ طالب علم کی عمر 18 سال بتائی گئی ہے۔ پٹلم گورنمنٹ کالج کا سال اول کا طالب علم شریکانت  شدید زخمی ہوگیا۔ فوری 108ایمبولنس کے ذریعہ بانسواڑہ گورنمنٹ ہاسپٹل کو علاج کی غرض سے منتقل کردیا گیا۔ مستقر پٹلم کے محمد چاند ڈرائیور بس کو پٹلم پولیس اسٹیشن لے کر گئی۔ آر ٹی سی ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار ضمانت پر ڈرائیور اور بس کو بانسواڑہ لے کر گئے۔ پٹلم پولیس ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT