Wednesday , December 12 2018

بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل راں ہلاک

مکہ راج پیٹ /26 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) توپران کے قریب آر ٹی سی بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص برسر موقع ہلاک ، دوسرے کی حالت نازک بتائی گئی ہے اطلاع کے بموجب چیگنٹہ توپران کے درمیان قومی شاہراہ 44 پر واقع اسلام پور موضع کی شیوار میں موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ ایک تیز رفتار آر ٹی سی بس میدک ڈپو کی مخالف سمت سے آکر موٹر سائیکل پر سوار دو افراد وینکٹیش کے ساتھ اور ایک شخص کو بری طرح ٹکر دے دی جس کے بعد موٹر سائیکل راں وینکٹیش کی برسر موقع موت واقع ہوگئی ۔ مزید دوسرا شدید زخمی شخص کو بذریعہ امبولنس گاندھی ہاسپٹل پہونچا دیا گیا ۔ زیر علاج زخمی شخص کی بھی حالت کافی تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ اس حادثہ پر توپران پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔

برقی شاک سے گھر خاکستر
کیرامیری /26 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کیرامیری منڈل کے موضع سانگوی میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ایک گھر جل کر خاکستر ہوگیا ۔ تفصیلات اور عینی شاہدین کے مطابق کل شام کے اوقات میں آدے منگاجی اور اس کے افراد خاندان اپنے مکان میں ٹی وی دیکھنے میں مصروف تھے کہ اچانک ان کے مکان کو آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنے لپیٹ میں لے لیا جس کے ساتھ ہی پڑوسی افراد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھانے میں کامیاب ہوگئے اور اطراف و اکناف کے گھروں کو آگ کی لپیٹ میں آنے سے بچالیا لیکن جب تک آدے منگاجی کا گھر مکمل طور پر جل گیا تھا ۔ اسی اثناء مقامی عوام کی جانب سے فائر اسٹیشن آصف آباد کو مطلع کیا گیا تھا لیکن آگ بجھانے والی گاڑی جائے حادثہ تک پہونچنے تک آگ مکمل قابو میں آچکی تھی ۔ اس حادثہ میں کسی قسم کا جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن متاثرین کے مطابق ان کا ایک لاکھ روپئے کا مالی نقصان ہوا ہے ۔آدے منگاجی کے فرزند آدے نرنجن نے اس حادثہ کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT