Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / بس کے فٹ بورڈ سے گرکر زخمی ہونے والے نوجوان کی موت

بس کے فٹ بورڈ سے گرکر زخمی ہونے والے نوجوان کی موت

حیدرآباد /11 فروری ( سیاست نیوز) آر ٹی سی بس میں فٹ بورڈ پر سفر ایک شخص کی موت کا سبب بن گیا ۔ سیف آباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 39 سالہ گنیش پرجاپتی آر ٹی سی بس سے گرنے کے سبب شدید زخمی حالت میں علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ شخص پدماشالی پورم ماریڈپلی کا ساکن تھا ۔ جو پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ کل وہ اپنے ساتھی کے ہمراہ بس میں سفر کر رہا تھا کہ سیف آباد حدودمیں فٹ بورڈ سے مشتبہ حالت میں گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ سیف آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT