Sunday , February 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بس کے ٹائر کی زد میں آنے سے طالب علم شدید زخمی

بس کے ٹائر کی زد میں آنے سے طالب علم شدید زخمی

نارائن پیٹ۔/7 فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ آر ٹی سی بس اسٹانڈ میں موضع بمن پاڑ ( برہمن پہاڑ ) سے تعلق رکھنے والا ایک طالب علم بس میں سوار ہونے کی کوشش میں گر پڑا اور بس کے پیچھے کے ٹائر کے نیچرے پیر آجانے سے شدید زخمی ہوگیا۔108 ایمبولنس سرویس کے ذریعہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل منتقل کیاگیا جہاں اس طالب علم کی مرہم پٹی کی گئی۔ یہ لڑکا نارائن پیٹ کے سوامی ویویکانندا ہائی اسکول کا طالب علم بتایا جاتا ہے اور 8ویں جماعت میں پڑھتا ہے ۔ مقامی پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

ٹی آر ایس میں شمولیت
جڑچرلہ۔/7 فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جڑچرلہ بادے پلی راجیو نگر کالونی کے کانگریس کارکن بی شیوا کمار نے صدر ٹی آر ایس ضلع محبوب نگر کی قیادت میں تقریباً 70 کارکنوں نے ٹی آرایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر شیوا کمارصدر ضلع ٹی آر ایس محبوب نگر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے قائدین نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ ان کا ٹی آر ایس پارٹی میں خیرمقدم کیا جاتا ہے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی زیر قیادت تلنگانہ حکومت کے ترقیاتی کاموں کو دکھ کر ہر کوئی ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ اس موقع پر ٹی آر ایس قائدین و کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ یادیا، صدر ٹی آر ایس پارٹی نے نظامت کی اور شکریہ ادا کیا۔

 

TOPPOPULARRECENT