Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / بس ۔ ٹریکٹر تصادم میں 13 ہلاک

بس ۔ ٹریکٹر تصادم میں 13 ہلاک

پام اسپرنگ (کیلف) 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کیلیفورنیا کی قومی شاہراہ پر سیاحوں کو لے جانے والی ایک تیز رفتار بس اور ٹریکٹر میں تصادم کے نتیجے میں 13 لوگ ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے ۔مقامی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ واقعہ لاس اینجلس شہر سے 100 میل مشرق میں پیش آیا۔ حکام نے حادثے میں 13 لوگوں کے مارے جانے کی تصدیق کردی ہے ۔حادثے کی تصاویر میں سیاحوں کی بس کے سامنے کا حصہ تصادم کے بعد مکمل طور پر تباہ دکھایا گیا ہے ۔
بس ٹریکٹر کے پچھلے حصے سے ٹکرائی تھی۔ایک ٹرک کی مدد سے دونوں گاڑیوں کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کے بعد بچاو کاروں نے بس میں داخل ہونے ، نعشوں اور زخمیوں کو نکالنے کیلئے لوہے کی سیڑھی استعمال کی۔ زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT