Wednesday , January 17 2018
Home / دنیا / بشارالاسد حکومت پر عوام کو کلورین گیس سے ہلاک کرنے کا الزام

بشارالاسد حکومت پر عوام کو کلورین گیس سے ہلاک کرنے کا الزام

بیروت ۔ 18 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) شامی ارکان اور مغرب کی تائید والی اپوزیشن نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ باغیوں کے قبضہ والے مستقر میں کلورین گیس حملہ کیا گیا جس میںکم و بیش چھ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں افراد ایسے ہیںجن میں بچے بھی شامل ہیں، کو سانس لینے میں زبردست مشکلات کا سامنا ہے ۔ زہریلی گیس جو شمال مغربی ادلیب صوبہ کے مستقر

بیروت ۔ 18 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) شامی ارکان اور مغرب کی تائید والی اپوزیشن نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ باغیوں کے قبضہ والے مستقر میں کلورین گیس حملہ کیا گیا جس میںکم و بیش چھ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں افراد ایسے ہیںجن میں بچے بھی شامل ہیں، کو سانس لینے میں زبردست مشکلات کا سامنا ہے ۔ زہریلی گیس جو شمال مغربی ادلیب صوبہ کے مستقر سرمین میں چھوڑی گئی اور یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے امریکہ کی تیار کردہ قرارداد کو جاریہ ماہ منظور کرنے کے بعد اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جس میں واضح طورپر شام میں کلورین جیسے زہریلی کیمیائی مادے کے استعمال پر مذمت کی گئی تھی ۔مستقبل قریب میں بھی اگریہی سلسلہ جاری رہا اور خلاف ورزی ہوتی رہی تو اس کے خلاف فوجی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے تاہم اس کے لئے سلامتی کونسل کی رضامندی حاصل کرنا ضروری ہے جو شام کی جنگ پر اب دو حصوں میں منقسم ہوگئی ہے ۔ امریکہ اور اُس کے حلیف اپوزیشن کی تائید کرتے ہیں جبکہ روس صدر شام بشارالاسد کا حامی ہے جس کے اظہار کیلئے روس نے کئی بار اپنے ویٹو کا بھی استعمال کیا ہے ۔ سرمین ادلیب سٹی سے تقریباً آٹھ کیلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے جس پر پیر کے روز حملہ کیا گیا۔

برطانیہ میں موجود سیرین آبزرویٹری برائے حقوق انسانی اور لوکل کوآرڈینیشن کمیٹیز نے بھی کلورین گیس حملہ کی توثیق کی جس میں چھ افراد ہلاک اور متعدد افراد کو سانس لینے میں دشواریوں کا سامنا ہے ۔ دوسری طرف شامی فوج کے ایک عہدیدار نے دمشق میں ایک بیان دیتے ہوئے کلورین حملہ میں حکومت کے کسی بھی رول کی تردید کی ہے ۔ انھوں نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ فوج کبھی بھی بین الاقوامی طورپر ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال نہیں کرے گی ۔ مغرب کی تائید والا کلیدی اپوزیشن گروپ دی سیرین نیشنل کولیشن کے مطابق سرکاری ہیلی کاپٹرس کے ذریعہ چار بیارلس بم گرائے جن میں سے دو بیارلس میں کلورین گیس تھی۔ کولیشن کے مطابق 70 افراد ایسے ہیں جنھیں کلورین گیس کے اثر کی وجہ سے سانس لینے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ کولیشن ترجمان سالم المسلیط نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جب تک سلامتی کونسل ایسے کسی کارروائی کرنے والے کو جوابدہ نہیں بناتی ، ہم بیوقوفوں کی جنت میں رہتے ہیں کہ اگر ہم یہ اعتماد کریں کہ شام میں اسد معصوم اور بے قصور افراد کو کلورین گیس کا نشانہ نہیں بنائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT