Tuesday , December 12 2017
Home / عرب دنیا / بشارالاسد حکومت کی بیدخلی ضروری : سعودی عرب

بشارالاسد حکومت کی بیدخلی ضروری : سعودی عرب

شام میں امن کے قیام کیلئے اقتدار الٹ دینا وقت کا تقاضہ
ریاض ۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے وزیرخارجہ نے آج کہاکہ صدر شام بشارالاسد کو بیدخل کرنا ضروری ہے۔ ان کے سامنے دو راہیں ہیں۔ ایک راہ وہ ازخود مذاکرات کے ذریعہ اقتدار چھوڑسکتے ہیں یا پھر انہیں زبردستی اقتدار سے ہٹایا جاسکتا ہے۔ شام کے عوام کو بشارالاسد کی بیدخلی سے ہٹ کر کوئی بات قبول نہیں ہے۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شام کے اپوزیشن گروپ کے دو روزہ اجلاس کے دوران اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرخارجہ سعودی عرب عادل الزبیر نے کہا کہ یہ توقع ہیکہ شام میں اپوزیشن طاقتیں یکجا ہوکر مشترکہ ویژن کیلئے کام کریں گی۔ یہ اجلاس آج ختم ہوا جس کا مقصد بشارالاسد حکومت کے ساتھ مجوزہ امن مذاکرات میں پیشرفت لانا ہے۔ یکم ؍ جنوری کو ویانا میں منعقدہ 20 قومی کانفرنس میں پرامن منصوبہ کو منظور کیا گیا تھا اور بشارالاسد حکومت اور اپوزیشن گروپ کے درمیان بات چیت شروع کرنے کیلئے مہلت بھی دی گئی تھی۔ الزبیر نے کہا کہ ریاض کی کوشش ہیکہ شام کی حکومت کو بیدخل کرکے یہاں کے اپوزیشن کو مضبوط بنایا جائے۔

TOPPOPULARRECENT