Wednesday , September 26 2018
Home / دنیا / بشارالاسد فوج کے بیرل بم گرانے سے 71 افراد ہلاک

بشارالاسد فوج کے بیرل بم گرانے سے 71 افراد ہلاک

حلب ۔30مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) شام کے صوبہ حلب میں سرکاری افواج نے ہیلی کاپٹرس کے ذریعہ بیرل بم گرائے جس میں 71 عام شہری ہلاک ہوگئے ۔ صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کو پڑوسی شمال مغربی علاقہ عدلیب میں پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ۔ عدلیب کے وسیع علاقہ پر اب باغیوں کا قبضہ ہے اور انھوں نے شہر و اطراف و اکناف کے مابقی سرکاری زیرقبضہ علاقوں پر بھی ک

حلب ۔30مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) شام کے صوبہ حلب میں سرکاری افواج نے ہیلی کاپٹرس کے ذریعہ بیرل بم گرائے جس میں 71 عام شہری ہلاک ہوگئے ۔ صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کو پڑوسی شمال مغربی علاقہ عدلیب میں پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ۔ عدلیب کے وسیع علاقہ پر اب باغیوں کا قبضہ ہے اور انھوں نے شہر و اطراف و اکناف کے مابقی سرکاری زیرقبضہ علاقوں پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا ہے ۔ شام کے انسانی حقوق نگرانکار ادارہ کے بموجب سرکاری افواج کے مشرقی حلب شہر کے الباب اور السحار علاقوں میں ہیلی کاپٹرس کے ذریعہ بیرل بم گرانے کے نتیجہ میں تقریباً 71 عام شہری ہلاک اور کئی درجن افراد زخمی ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT