Friday , November 24 2017
Home / عرب دنیا / بشارالاسد کا نامعلوم مقام سے فوجیوں سے ٹیلیفون پر رابطہ

بشارالاسد کا نامعلوم مقام سے فوجیوں سے ٹیلیفون پر رابطہ

دمشق12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شام کے متنازعہ صدر بشارالاسد سے متعلق ایک خبر سامنے آئی جس میں بتایا گیا کہ انہوں نے اپنے وفادار فوجی افسران سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے اور حلب کا اہم ہوائی اڈہ باغیوں سے واپس لینے پر انہیں مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے صدر اسد کی اپنے وفادار فوجی افسران سے ٹیلیفون پر گفتگو کی خبر کی تصدیق کی ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا یہ ٹیلیفون انہوں نے دمشق سے کیا تھا یا اللاذقیہ سے کیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر بشارالاسد نے اپنے وفادار دو فوجی افسران کو حلب کا اہم فوجی اڈہ خوریز باغیوں سے واپس لینے پر انہیں مبارک پیش کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ خیال رہے کہ شام میں روسی فوج کی مداخلت کے دو ماہ کے بعد شامی فوج کی یہ پہلی اہم ترین پیش رفت ہے۔

TOPPOPULARRECENT