Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / بشارالاسد کی حمایت کرنے والے جنگی جرائم کے مرتکب : ترکی

بشارالاسد کی حمایت کرنے والے جنگی جرائم کے مرتکب : ترکی

لندن ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے وزیراعظم احمد دولتوف نے روس پر الزام عائد کیا کہ وہ بشارالاسد حکومت کی حمایت کرتے ہوئے جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے۔ ان کے یہ ریمارکس لندن میں منعقدہ ڈونرس کانفرنس کے دوران سامنے آئے۔ انہوں نے شام میں روسی جنگی طیاروں کی بمباری کی مذمت کی اور خبردار کیا کہ روس بشارالاسد کا ساتھ دیتے ہوئے جنگی جرائم میں ملوث ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش کی جانب سے جو کارروائیاں کی جارہی ہیں وہی کارروائیاں روس کررہا ہے۔ لہٰذا روس کی بمباری جنگی جرائم کے مترادف ہے۔

TOPPOPULARRECENT