Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / بشارالاسد کی فرانسیسی صدر اولاند پر زبردست تنقید

بشارالاسد کی فرانسیسی صدر اولاند پر زبردست تنقید

بیروت ۔ 16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر شام بشارالاسد نے آج اپنے فرانسیسی ہم منصب فرانکوئی اولاند کو فرانس کے ماہ اپریل میں منعقد شدنی صدارتی انتخابات سے قبل تنقید کا نشانہ بنایا اور ان پر شام میں دہشت گردی کی سرپرستی کرنے کا الزام عائد کیا۔ بشارالاسد نے کہا کہ اولاند یہ چاہتے ہیں  کہ مغربی ممالک شام کی حکومت سے کوئی روابط نہ رکھیں جہاں گذشتہ چھ سال سے خانہ جنگی کا سلسلہ جاری ہے جس میں لاکھوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ انہوں نے فرانسیسی میڈیا آؤٹ لیٹس یوروپ 1 اور TF1 کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ (اسد) اس بات کے خواہاں ہیں کہ فرانس میں آئندہ صدر کوئی ایسا شخص ہو جو جنگ میں ایقان نہ رکھتا ہو بلکہ امن کی تبلیغ کرنے والا ہو۔ یاد رہیکہ سبکدوش ہونے والے فرانسیسی صدر فرانکوئی اولاند نے اپنے پیشرو نکولس سرکوزی کی اس پالیسی پر عمل کا سلسلہ جاری رکھا تھا جس نے شام میں ہوئی عوامی بغاوت جو دراصل بشارالاسد کے خاندانی حکمرانی کے خلاف ہوئی تھی، کی تائید کی تھی۔ عوامی بغاوت بعدازاں خانہ جنگی میں تبدیل ہوگئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT