Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / بشارالاسد کی موجودگی میں شام میں امن قائم نہیں ہو سکتا: کیری

بشارالاسد کی موجودگی میں شام میں امن قائم نہیں ہو سکتا: کیری

واشنگٹن ۔ 24 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام ) امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ اگر شام میں فائر بندی کی کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں تو ان کا ملک اس حوالے سے دیگر آپشن استعمال کرنے پر غور کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک بشارالاسد اقتدار پر قابض ہیں لڑائی بند ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ شام میں جنگ بندی کے لیے کوششیں کرنے والے ممالک پر جلد ہی واضح ہو جائے گا کہ آیا ان کی فائر بندی کی مساعی کامیاب ہوتی ہیں یا نہیں۔ایک سوال کے جواب میں جان کیری نے کہا کہ جب تک بشارالاسد شام میں اقتدار پر قابض ہیں اس وقت تک امن کے قیام اور جنگ کے خاتمے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر شام میں خون خرابہ طویل عرصے تک جاری رہتا ہے تو شام کو متحد رکھنا اور بھی مشکل ہو جائے گا۔خیال رہے کہ جان کیری کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ہفتے کو روس اورامریکا نے شام میں جنگ بندی سے اتفاق کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT