Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / بشارڈ فیڈریشن کپ سے دستبردار

بشارڈ فیڈریشن کپ سے دستبردار

مونٹریال۔14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) کینیڈا کی یوجینی بشارڈ نے فٹنس مسائل کی وجہ سے فیڈریشن کپ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق یوجینی بشارڈ چارلسٹن میں ہونے والے ویمنز سنگلز مقابلوں میں پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہوگئی تھیں اور انہیں دوسرے راؤنڈ میں دستبردار ہونا پڑا۔ فیڈریشن کپ میں کینیڈا کی ٹیم سلواکیہ سے نبرد آزما ہوگی، اس طرح کینیڈین ٹیم کو تجربہ کار کھلاڑی یوجینی بشارڈ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، ان کی جگہ شارلٹ روبیلا کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین فیڈریشن کپ کے مقابلے 16 اور 17 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT