Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / بشیر اینڈ سرور بابو خاں ٹرسٹ سے مفت آئی کیمپ کا انعقاد

بشیر اینڈ سرور بابو خاں ٹرسٹ سے مفت آئی کیمپ کا انعقاد

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب انور حسین چیف کوآرڈینٹر بشیر الدین سرور بابو خاں ٹرسٹ کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ بشیر الدین سرور بابو خاں سوماجی گوڑہ کے زیر اہتمام بمقام سلطان العلوم پبلک ہائی اسکول دھان کوٹہ کنچہ ، قلعہ گولکنڈہ میں ایک روزہ مفت آئی چیک اپ جنرل میڈیکل چیک اپ کیمپ منعقد ہوا ۔ جس میں تقریبا 600 جنرل موتیا بند ، نظر کی کمزوری ، آنکھوں کی بیماریوں ، آپریشن کے مریضوں کا مفت معائنہ کر کے میڈیسن فراہم کی گئیں ۔ سادھو رام آئی ہاسپٹل کے ڈاکٹرس نے آنکھوں کے کیمپ میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر محترمہ سرور بابو خاں نے اس کیمپ کی نگرانی کی اور صفا بیت المال کے نمائندگان سید یعقوب ، فہد بن حسین ، سید ایوب ، مرزا احمد بیگ ، محمد بصیر الدین کا خصوصی تعاون حاصل رہا ۔۔

TOPPOPULARRECENT