Friday , September 21 2018
Home / سیاسیات / بصیر ہاٹ ریلوے اسٹیشن پر ٹی ایم سی لیڈر پر حملہ

بصیر ہاٹ ریلوے اسٹیشن پر ٹی ایم سی لیڈر پر حملہ

بصیر ہاٹ (مغربی بنگال) 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مقامی ترنمول کانگریس کے لیڈر کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا گیا۔ وہ آج صبح شمالی چوبیس پرگنہ ضلع میں بصیر ہاٹ ریلوے اسٹیشن کے احاطہ میں موجود تھے۔ ریلوے پولیس کے سپرنٹنڈنٹ سیالدہ اتپل ناسکر نے کہاکہ اشوک بیراگی پر پیچھے سے دو بار گولیوں چلائی گئیں تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہ

بصیر ہاٹ (مغربی بنگال) 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مقامی ترنمول کانگریس کے لیڈر کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا گیا۔ وہ آج صبح شمالی چوبیس پرگنہ ضلع میں بصیر ہاٹ ریلوے اسٹیشن کے احاطہ میں موجود تھے۔ ریلوے پولیس کے سپرنٹنڈنٹ سیالدہ اتپل ناسکر نے کہاکہ اشوک بیراگی پر پیچھے سے دو بار گولیوں چلائی گئیں تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ریاستی وزیر جیوتی پریہ ملک بھی ضلع ترنمول کانگریس صدر کے ساتھ موجود تھے۔ اُنھوں نے کہاکہ بیراگی کو آر جی کار میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کولکتہ میں شریک کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے اُن کی حالت کو تشویشناک قرار دیا ہے۔ بی جے پی پر فائرنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ یہ واقعہ بی جے پی کی سازش کا نتیجہ ہے اور الزام عائد کیاکہ بی جے پی بنگلہ دیش سے بی ایس ایف کی مدد سے ہتھیار حاصل کررہی ہے۔ بی جے پی رکن اسمبلی بصیر ہاٹ جنوبی سامک بھٹاچاریہ سے ربط پیدا کرنے پر اُنھوں نے کہاکہ یہ واقعہ بین جماعتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ کوئی تبصرہ کرنے کی ضرورت نہیں۔ بی جے پی کے خلاف ملک نے جو الزامات عائد کئے ہیں عوام یقینا اِس واقعہ کی وجوہات سمجھ جائیں گے۔ مغربی بنگال میں بایاں محاذ حکومت کے خاتمہ اور ترنمول کانگریس کے برسر اقتدار آنے کے بعد لوک سبھا انتخابات میں کامیابیوں سے حوصلہ پاکر بی جے پی ریاست مغربی بنگال میں بھی اپنے قدم جمانے کی کوشش کررہی ہے۔ اب تک ترنمول کانگریس اور بائیں بازو پارٹیوں کے کارکنوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ عام تھا لیکن مبینہ طور پر اب بی جے پی، ترنمول کانگریس کارکنوں کو حملوں کا نشانہ بنارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT