Tuesday , January 23 2018
Home / عرب دنیا / بعث پارٹی کا رہنما مالکی کا تختہ الٹنے کیلئے سرگرم

بعث پارٹی کا رہنما مالکی کا تختہ الٹنے کیلئے سرگرم

بغداد، 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں بعث پارٹی میں شامل ایک سرکردہ لیڈر وزیر اعظم نوری المالکی کا تختہ الٹنے کیلئے سرگرم عمل ہے۔2003ء میں عراق میں مصلوب صدر صدام حسین کا امریکیوں کے ہاتھوں پایہ تخت چھینے جانے کے بعد عام تاثر یہ ہے کہ ان کی جماعت ’البعث‘ بھی انجام کو پہنچ چکی ہے، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ بعث پارٹی نہ صرف موجود ہے بلکہ اس میں شامل ایک سرکردہ اکثریتی لیڈر ہی اپنے ہم مسلک وزیر اعظم نوری المالکی کا تختہ الٹنے کیلئے سرگرم عمل ہے۔ مالکی مخالف رہنما ڈاکٹر خضیر المرشدی پیشے کے اعتبار سے میڈیکل ڈاکٹر ہیں مگر 1986ء سے وہ بعث پارٹی کا حصہ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT