Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / بعض محلہ جات میں 8 ، 9 ستمبر کو آبرسانی بند رہے گی

بعض محلہ جات میں 8 ، 9 ستمبر کو آبرسانی بند رہے گی

حیدرآباد ۔ 5 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ ( ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی ) کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر آبرسانی کی شکستہ پائپ لائن کی درستگی و مرمت کی جارہی ہے ۔ جس کے پیش نظر 8 اور 9 ستمبر کو مختلف محلہ جات میں نلوں کے ذریعہ پانی کی سربراہی بند رہے گی ۔ ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی کے ایک اعلامیہ کے مطابق خانہ پور تا عطا پور 1200/1000 ملی میٹر قطر کے پی ایس سی پائپ لائن کی مرمت کی تجویز ہے جس کے لیے 24 گھنٹوں تک آبرسانی مسدود کرنے کی ضرورت ہے ۔ چنانچہ اس کام کے نتیجہ میں مہدی پٹنم ، بھوجہ گٹہ ، مراد نگر ، کاروان ، جیوتی نگر ، اوم نگر ، سبزی منڈی ، پدمانا بھانگر ، الہ بنڈہ ( جزوی ) ، کاکتیہ نگر ( جزوی ) ، ملے پلی قدیم ( جزوی ) ، وجئے نگر کالونی ، گولکنڈہ اور امبیڈکر نگر میں آبرسانی مسدود رہے گی ۔ اسی طرح لنگم پلی ذخیرہ آب تا بنجارہ ہلز 1000 ملی میٹر قطر کے پائپ لائن کی مرمت کے سبب اس مدت کے دوران سارے علاقے بنجارہ ہلز ، جوبلی ہلز ، وینکٹ گیری ، ٹٹی خانہ ، آنند نگر کالونی ، پریم نگر ، سوماجی گوڑہ ، بی ایس مقطعہ ، ایم ایس مقطعہ ، میتھوڈسٹ کالونی ، اومانگر ، کندن باغ ، پنجہ گٹہ ، ارم منزل ، ایس آر نگر ، بلکم پیٹ ، صنعت نگر ، باپو نگر ، فتح نگر ، امیر پیٹ ، یلاریڈی گوڑہ ، یوسف گوڑہ ، ایرہ گڈہ ، وینگل راؤ نگر ، کلیان نگر ، مدھورا نگر ، سرینگر کالونی ، کملاپوری کالونی ، جواہر نگر ، بورہ بنڈہ ( جزوی ) اور سدھارتھ نگر میں بھی آبرسانی بند رہے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT