Saturday , January 20 2018
Home / عرب دنیا / بغداد اور اربیل شہر میں دھماکے، 30 افراد ہلاک

بغداد اور اربیل شہر میں دھماکے، 30 افراد ہلاک

بغداد ۔18 اپریل ۔ (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے دارالحکومت بغداد اور اربیل شہر میں کار بم دھماکوں میں 30 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ سابق صدر صدام حسین کے قریبی ساتھی عزت ابراہیم الدوری کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔ عراقی صوبے صلاح الدین کے گورنر رعد الجبیری کے مطابق عزت ابراہیم الدوری سکیورٹی فورسز کے ساتھ لڑائی میں مارے گئے ہیں، ان کے ہمراہ دیگر 1

بغداد ۔18 اپریل ۔ (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے دارالحکومت بغداد اور اربیل شہر میں کار بم دھماکوں میں 30 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ سابق صدر صدام حسین کے قریبی ساتھی عزت ابراہیم الدوری کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔ عراقی صوبے صلاح الدین کے گورنر رعد الجبیری کے مطابق عزت ابراہیم الدوری سکیورٹی فورسز کے ساتھ لڑائی میں مارے گئے ہیں، ان کے ہمراہ دیگر 12 شدت پسند بھی ہلاک ہوئے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ ابھی اس بات کی تصدیق کی جا رہی ہے کہ الدوری واقعی ہلاک ہوچکے ہیں ۔ عزت ابراہیم الدوری سابق صدر صدام حسین کے نائب تھے اور ان کا شمار صدام کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا اور 2003 میں عراق پر امریکی حملے کے بعد سے وہ مفرور تھے۔ دوسری جانب عراق کے شہر اربیل میں امریکی قونصلیٹ کے باہر بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوئے ، تاہم دھماکے میں سفارت خانے کے کسی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔ اس کے علاوہ بغداد کے جنوب مغربی علاقے میں ایک مارکیٹ اور مشرقی ضلع الحبیبیہ میں 2 الگ الگ بم دھماکوں میں 27 افراد ہلاک ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT