بغداد :سیلاب سے 10 افراد جاں بحق

بغداد ۔ 24 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) عراق کے دارالحکومت بغداد اور کئی دوسرے شہروں میں ہونے والی طوفانی بارش کے باعث شہری آبادی سیلاب کی لپیٹ میں ہے جس کے نتیجے میں اب تک 10 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ سیلاب سے ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔عراقی وزارت صحت کے مطابق صلاح الدین شہر میں پانچ افراد سیلابی ریلے کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگئے۔ ذی قار میں دو، میسان میں ایک، البصرہ میں ایک اور وسط میں ایک شخص مارا گیا جب کہ 22 افراد زخمی ہوئے ہیں۔جمعہ کے روز بغداد اور عراق کے دوسرے شہروں میں آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ، بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور شہر پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT