Monday , November 20 2017
Home / Top Stories / بغداد شاپننگ مال پرآئی ایس کا حملہ ، 18ہلاک

بغداد شاپننگ مال پرآئی ایس کا حملہ ، 18ہلاک

بغداد ۔11 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) بغداد میں آج ایک مال پر بندوق برداروں نے کار بم حملہ ، پرہجوم علاقہ میں گولیاں چلائی اور کئی افراد کو یرغمال بنالیا ۔ اس کارروائی میں 18 ہلاک اور 50 افراد زخمی ہوگئے۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے کہاکہ سکیورٹی فورسیس نے صورتحال پر مکمل قابو کرلیا ہے اور بندوق برداروں کو ہلاک کردیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ تمام یرغمالیوں کو رہا کرالیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ دہشت گرد الجوہر مال میں گھس آئے اور یہاں قریب سڑک پر کار بم دھماکہ کیا ۔آئی ایس نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور کہا کہ چار افراد نے یہ کارروائی کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT