Saturday , September 22 2018
Home / عرب دنیا / بغداد میںدو کار بم دھماکے 20 افراد ہلاک : درجنوں زخمی

بغداد میںدو کار بم دھماکے 20 افراد ہلاک : درجنوں زخمی

بغداد 11 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) عراق کے دارالحکومت بغداد میں آج ہوئے دو کار بم دھماکوں میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے ۔ علاوہ ازیں عسکریت پسندوں نے ایک صحافی کو بھی ہلاک کردیا جو ایک مقامی ٹی وی چینل کیلئے کام کرتا تھا ۔ پولیس نے کہا کہ پہلا دھماکہ آج رات اس وقت ہوا جب ایک خود کش بمبار نے اپنی کار سکیوریٹی چیک پوائنٹ میں گھسادی ۔ اس دھ

بغداد 11 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) عراق کے دارالحکومت بغداد میں آج ہوئے دو کار بم دھماکوں میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے ۔ علاوہ ازیں عسکریت پسندوں نے ایک صحافی کو بھی ہلاک کردیا جو ایک مقامی ٹی وی چینل کیلئے کام کرتا تھا ۔ پولیس نے کہا کہ پہلا دھماکہ آج رات اس وقت ہوا جب ایک خود کش بمبار نے اپنی کار سکیوریٹی چیک پوائنٹ میں گھسادی ۔ اس دھماکہ میں 13 افراد ہلاک ہوئے جن میں تین پولیس اہلکار شامل ہیں۔ 28 افراد زخمی ہوئے ۔ دوسرا دھماکہ ایک تجارتی اسٹریٹ کو نشانہ بناکر کیا گیا جس میں سات افراد ہلاک اور 18 دوسرے زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔

TOPPOPULARRECENT