Monday , December 18 2017
Home / عرب دنیا / بغداد میں بم حملہ،6 ہلاک

بغداد میں بم حملہ،6 ہلاک

بغداد ۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک خودکش بم بردار نے ایک شیعہ مسجد کو بغداد میں نماز جمعہ کے بعد حملہ کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے کم از کم 6 مصلی ہلاک ہوگئے۔ صیانتی اور طبی عہدیداروں کے بموجب یہ حملہ جنوب مغربی بغداد کے علاقہ میں کیا گیا، جس میں کم از کم 25 افراد زخمی ہوئے۔ فوری طور پر حملہ کی ذمہ داری کسی نے بھی قبول نہیں کی لیکن دولت اسلامیہ کے جہادی وقفہ وقفہ سے خودکش بم حملے شیعہ فرقہ کے افراد کو نشانہ بنا کر کرتے رہتے ہیں۔ دولت اسلامیہ کے بموجب شیعہ فرقہ بے دین ہے۔ امریکہ زیرقیادت فضائی حملوں کی مدد سے عراقی افواج نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ دولت اسلامیہ کے جہادیوں کے قبضہ میں ملک کا وسیع مغربی علاقہ اب بھی موجود ہے اور وہ سرکاری زیرقبضہ علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بم حملے کرتے رہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT