Sunday , September 23 2018
Home / عرب دنیا / بغداد میں بم دھماکے، 24 ہلاک

بغداد میں بم دھماکے، 24 ہلاک

بغداد ، 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سلسلہ وار بم دھماکوں نے جن میں 10 منٹ کے وقفے میں تین دھماکے شامل ہیں، آج بغداد کے مختلف علاقوں میں کم از کم 24 افراد ہلاک کردیئے، جس نے اس دارالحکومت میں سکیورٹی کے نازک احساس کو متزلزل کردیا جو حالیہ عرصے میں سارے شمالی اور مغربی عراق میں جاری سنی جنگجوؤں کی جارحانہ مہم کے باوجود برقرار رکھا جارہا تھا۔ یہ حملے بغداد میں اس وقت کے بعد سے نہایت نمایاں کارروائی ہیں جبکہ آئی ایس آئی ایل انتہا پسند گروپ زیر قیادت شورش پسندوں نے سارے عراق میں اپنی مہم کی شروعات میں گزشتہ ماہ ملک کے دوسرے بڑے شہر موصل پر قبضہ کرلیا تھا۔ موصل کے بعد حکومت نے بغداد کی سلامتی کیلئے جارحانہ اقدامات کئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT