Sunday , November 19 2017
Home / Top Stories / بغداد میں خودکش دھماکے 28 ہلاک داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

بغداد میں خودکش دھماکے 28 ہلاک داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

BAGHDAD, DEC 31 :- Iraqi security forces inspect the site of a bomb attack at a market in central Baghdad, Iraq December 31, 2016. REUTERS-12R

بغداد۔/31ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) وسطی بغداد میں ایک مارکٹ کو نشانہ بناتے ہوئے کئے گئے دو خودکش دھماکوں میں کم سے کم 28 افراد ہلاک اور دیگر 54زخمی ہوگئے اور جہادی گروپ اسلامک اسٹیٹ ( داعش ) نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کاروں کے پرزے ، غذائی اشیاء، ملبوسات کے علاوہ زرعی مشنری اور تخم کی فروخت کیلئے مشہور السنیک مارکٹ میں آج صبح یہ دھماکے ہوئے۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد نتیجہ اخذ کیا ہے کہ جڑواں دھماکے دو خودکش بمباروں کی کارستانی کا نتیجہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT