Friday , June 22 2018
Home / عرب دنیا / بغداد میں کار بم ، خودکش حملہ میں 9 ہلاک

بغداد میں کار بم ، خودکش حملہ میں 9 ہلاک

بغداد ، 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک کار بم اور ایک خودکش بمبار نے آج بغداد کے مصروف علاقہ میں کارروائی کرکے کم از کم 9 افراد کو ہلاک اور 19 دیگر کو زخمی کردیا ۔ پولیس افسر نے کہا کہ پہلا دھماکہ پڑوسی علاقہ کرادا کے ایک پارکنگ زون میں دھماکو مادے سے لدی کار سے ہوا۔ یہ علاقہ مصروف تجارتی مقام ہے جہاں بعض دفاتر عدالتیں اور اسپتال قائم ہیں۔ اس حملے میں تین عام شہری اور تین پولیس ملازمین ہلاک ہوئے۔ چند منٹ بعد وزارت اعلیٰ تعلیم سے ملحق ایک دفتر کی بڑی گیٹ پر خودکش بمبار نے دھماکہ کردیا، جس سے دو پولیس ملازمین اور ایک عام شہری ہلاک ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT