Saturday , November 18 2017
Home / عرب دنیا / بغداد : میں کار بم دھماکہ ، 11 افراد ہلاک

بغداد : میں کار بم دھماکہ ، 11 افراد ہلاک

بغداد ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے دارالحکومت بغداد کے شیعہ آبادی والے علاقے صدر سٹی میں کاربم دھماکے کے نتیجے میں گیا رہ افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق سوموار کی صبح صدر سٹی کے علاقے جمیلہ میں واقع سبزی منڈی میں بارود سے بھری کار کو دھماکے سے اڑایا گیا ہے۔ پولیس حکام نے آٹھ ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔عراق کی وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل سعد معن نے اس بم دھماکے میں صرف چار افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ بارہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔فوری طور پر کسی گروپ نے اس بم دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔البتہ سخت گیر جنگجو گروپ داعش حالیہ مہینوں میں بغداد اور دوسرے شہروں میں بالخصوص شیعہ آبادی والے علاقوں میں بم حملے کرتا رہا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا کہ اس کار کو ایک خودکش بمبار نے دھماکے سے اڑایا ہے یا بارود سے بھری کار کو سبزی منڈی میں کھڑا کیا گیا تھا اور اس کو کسی آلے سے تباہ کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT