Thursday , January 24 2019

بغداد میں کار بم دھماکے ، 14 ہلاک

بغداد ۔ 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) عراقی دارالحکومت میں آج مصروف تجارتی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے 2 کار بم دھماکے کئے گئے جن کے نتیجہ میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 31 دیگر زخمی ہوگئے، عہدیداروں نے یہ بات کہی۔ پہلے حملہ میں مشرقی بغداد کے میشتل علاقہ کو نشانہ بنایا گیا جہاں 8 ہلاکتیں پیش آئیں۔ دوسرا کار بم حملہ بغداد کے مغربی ضلع امیریہ میں پیش آیا جہاں کم از کم 6 لوگ مارے گئے۔ اسپتالی حکام نے ان اموات کی تصدیق کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT