Saturday , November 25 2017
Home / عرب دنیا / بغداد میں 25 سال بعد سعودی سفارت خانہ دوبارہ کھل گیا

بغداد میں 25 سال بعد سعودی سفارت خانہ دوبارہ کھل گیا

ریاض ۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں 25 سال کے بعد اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا ہے۔عراق کے سابق صدر صدام حسین کی 1990ء میں کویت پر فوج کشی کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع ہوگئے تھے اور سعودی عرب نے اپنا سفارت خانہ بند کرکے سفیر اور عملہ کو واپس بلا لیا تھا۔عراق کی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ سعودی سفارت خانے کا 35 رکنی عملہ چہارشنبہ کو بغداد پہنچ گیا ہے۔اس کی قیادت سعودی نائب سفیر کررہے تھے۔ سعودی عرب ، عراق کے خود مختار علاقے کردستان کے علاقائی دارالحکومت اربیل میں ایک قونصل خانہ بھی کھول رہا ہے۔عراق اور سعودیہ کے درمیان 1990ء میں کویت تنازعہ پر سفارتی تعلقات منقطع ہوئے تھے اور یہ صدام دور حکومت میں منقطع ہی رہے تھے۔مارچ 2003ء میں امریکہ کی زیرقیادت عالمی اتحاد کی عراق پر یلغار اور صدام حکومت کے خاتمہ کے بعد 2004ء میں دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT