Monday , June 25 2018
Home / عرب دنیا / بغداد پر عراقی لڑاکا جیٹ طیارہ کی بمباری ، 12 ہلاک

بغداد پر عراقی لڑاکا جیٹ طیارہ کی بمباری ، 12 ہلاک

بغداد ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) روسی ساختہ عراقی جیٹ لڑاکا طیارہ نے حادثاتی طور پر بغداد کے پڑوس میں آج بم گرایا جس سے زمین پر موجود کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ فوج کے ترجمان بریگیڈیر جنرل سعد مان ابراہیم نے کہا کہ ٹیکنیکی غلطی کی وجہ سے جیٹ طیارہ نے غلطی سے بم گرادیا جس کی وجہ سے کئی مکان متاثر ہوئے۔ 3 بچے اور 2 خواتین 12 مہلوکین میں شامل ہیں۔ قریبی ہاسپٹل کے ایک عہدیدار نے کہا کہ کم از کم 25 افراد زخمی ہیں۔ خبر رساں ادارہ کی جھلکیوں میں بچاؤ ٹیموں کو ملبہ میں متاثرین کو تلاش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کم از کم ایک مہلوک بلانکٹ میں لپٹا ہوا تیزی سے ایمبولنس گاڑی میں منتقلی کرتا ہوا نظر آتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT