Sunday , November 19 2017
Home / Top Stories / بغداد کے شمال میں عسکریت پسندوں کا حملہ 29ہلاک

بغداد کے شمال میں عسکریت پسندوں کا حملہ 29ہلاک

بغداد۔15مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) عہدیداروں کے بموجب عسکریت پسندوں نے سرکاری زیر انتظام قدرتی گیس کے کارخانے پر جو عراق کے دارالحکومت بغداد کے مضافاتی علاقہ میں واقع ہے حملہ کرتے ہوئے کم از کم 29افراد کو ہلاک کردیا ۔ پولیس کے ایک عہدیدار نے کہا کہ آج کے حملہ کا آغاز سحر کے وقت ہوا تھا جب کہ ایک خودکش کار بم بردار نے کارخانے کے اہم باب الداخلہ پر قصبہ تاجی میں تصادم کردیا ۔ یہ قصبہ بغدار کے شمال میں 20کلومیٹر ( 12میل ) کے فاصلہ پر واقع ہے ۔ کئی خودکش بم بردار اور عسکریت پسند کارخانے میں زبردستی داخل ہوگئے اور فوج کے ساتھ ان کا تصادم ہوا ۔ کم از کم فوجی زخمی ہوگئے ۔ ایک طبی عہدیدار نے ہلاکتوں کی توثیق کی ۔

TOPPOPULARRECENT