بغیر اجازت مکانات کی تعمیر کیخلاف سخت کارروائی

کریم نگر ۔ 21 جنوری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )کارپوریشن کی بغیر اجازت مکانات کی تعمیر کے خلاف آئندہ سے سخت کارروائی کی جائیگی اوربرقی کنکشن منقطع کردیئے جائیں گے ۔ ہر صورتحال میں بلدیہ کی اجازت حاصل کرنا ضروری ہوگا بصورت دیگر نئے مکانات کی تعمیر کا نقصان ہوگا کے رمیش کمشنر بلدیہ نے یہ انتباہ دیا ۔ مجلس بلدیہ دفتر میں منعقدہ پریس کانفرن

کریم نگر ۔ 21 جنوری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )کارپوریشن کی بغیر اجازت مکانات کی تعمیر کے خلاف آئندہ سے سخت کارروائی کی جائیگی اوربرقی کنکشن منقطع کردیئے جائیں گے ۔ ہر صورتحال میں بلدیہ کی اجازت حاصل کرنا ضروری ہوگا بصورت دیگر نئے مکانات کی تعمیر کا نقصان ہوگا کے رمیش کمشنر بلدیہ نے یہ انتباہ دیا ۔ مجلس بلدیہ دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے منصوبہ کے مطابق کاموں کی انجام دہی کے احکامات دیئے گئے ہیں ۔ محکمہ ٹرانسکو کو بھی اطلاع دیدی گئی ہے کہ بغیر اجازت یافتہ مکانات کی تعمیر سیٹ بیاک کے خلاف آرہی شکایتوں پر تحقیقات کی جائیگی اور بعد ازاں انصاف کیا جائیگا ۔ بغیر اجازت بیانرس ، فلیکس لگائے جانے کے خلاف بھی کارروائی کی جائیگی ۔ قانونی کاروائی کے لئے پولیس کا تعاون کیا جائیگا ۔

بیانرس فلیکس تیار کرنے والوں کا بھی ایک اجلاس طلب کیا جائیگا ۔ شہر کی صفائی میں بہتری کے لئے مجلس بلدیہ شعبہ صفائی کے مخلوعہ جائیدادوں پر تقرر کیا جائیگا ۔ اس سلسلے میں عہدیداران اعلیٰ سے اجازت مانگی گئی ہے۔ کیبل کی تنصیب کے لئے گڑھے خندق کی بھرپائی کے بعد ہی انھیں این او سی کی اجرائی عمل میں لائی جائیگی ۔ صفائی کے کاموں میں بہتری کے لئے جاریہ ماہ کی 28 سے 30 تک ورک شاپ ہوگا اس میں مجلس بلدیہ کو ایوارڈ ملنے کی امید ہے ۔ پاسپورٹ دفتر کے نامکمل کام جلد از جلد کئے جانے کی کوشش جاری ہے ۔ 22 دوکانیں شاپنگ کامپلکس

جو ہیں اس میں غیرسماجی کام ہوئے ہیں ان کی شکایت پر تحقیقات کی جارہی ہے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔ میرے جائزہ لینے کے بعد مجھے قانون حق معلومات کے تحت حاصل کردہ معلومات میں ہوئی بدعنوانیاں ، غفلت ، کوتاہی سے مجھے پریشانی ہورہی ہے ۔ ذاتی چیک دیا جانا ممکن نہیں ہے ۔ میئر ، ڈپٹی میئر سیل فون خرچ 71 ہزار روپئے ہے ، اس میں سابق کارپوریٹرس کو آپشن ، فون بلس ، کال سنٹر ، ٹنڈر شیڈول وکیل کی اور اس کی فیس ، اسٹیشنری قومی ترنگا کی خریدی …… خرچ شامل ہیں۔ ٹاور پر گھڑیال کی تنصیب کیلئے تازہ فنڈز مختص کئے جاکر 4 کھڑیاں خریدی گئی ہیں ۔چھوٹے بیوپاریوں کو شناختی کارڈ دیئے جائیں گے ۔ مختص کردہ مقام پر ہی کار پارک کریں ۔ ڈی ای او شنکر ، وی آر پی سنیتا ،سی آر پی سی ای اوز وغیرہ شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT