Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بغیر دین کے احکامات پر چلنا کافی دشوار

بغیر دین کے احکامات پر چلنا کافی دشوار

رائیدرگ ۔ 27مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع اننت پور کے رائیدرگ شہر میں ایک دینی درسگاہ مدرسہ دار الحدیث رحمانیہ کا سالانہ عظیم الشان پیمانے پر منعقد ہوا‘ اس موقعہ پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا عبد اللہ مدنی ‘ مولانا یوسف جمیل جامعی‘ ڈاکٹر سعید احمد مدنی‘ جناب زیدپٹیل ڈائرکٹر آئی پلس ٹی وی ‘ مولانا جلال الدین قاسمی‘ مولانا سید برہان الدین عمری وغیرہ نے شرکت کی‘ اس موقعہ پر عبداللہ مدنی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس دین کے اہم قلعے ہیں‘ ان قلعوں میں پڑھنے والے طلبہ کو سمندر کی مچھلیاں دعا کرتی ہیں‘بعدازاں زید پٹیل ڈائرکٹر آئی پلس ٹی وی ممبئی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ معاشرے میں پھیلی ہوئی برائی اور گمراہی کو دور کرنا ہو مسلمان پر فرض اور ضروری ہے‘ مزید انہوںنے کہا کہ انسان اپنی ضروریات کے لیے منہ کھولتا ہے لیکن اسلام کو پھیلانے کے لیے اپنامنہ نہیں کھولتا ‘ اس لیے ہر مسلمان کے لیے ضروری مسلمانوں میں موجود برائیوں کو ختم کرنے کی کوشش کریں‘ اس موقعہ پر مولانا جلال الدین قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ علم کا حاصل کرنے ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے‘ علم کے بغیر دین کے صحیح احکامات پر چلنا کافی دشور ہوجاتاہے‘مزید انہوں نے کہا کہ ایک عالم اور زاہد میں بہت بڑا فرق ہوتا ہے‘لہٰذا علم ہرایک کو حاصل کرنا ضروری ہے‘اس عظیم الشان جلسہ کا آغاز قرأت کلام پاک ہوا‘ نظامت کے فرائض مولانا عبد السلام جامعی نے انجام دیا‘ اور ہدیۂ تشکر مولانا سید ابراہیم جامعی‘ بانی و مہتمم مدرسہ دار الحدیث رحمانیہ نے پیش کیا۔ اس موقعہ پر مدرسہ کے استاذ حافظ احمد اللہ کے علاوہ علماء کرام میں مولانا عبدا لعظیم جامعی‘ جاوید اقبال جامعی‘ مولانا اشرف فیضی‘ قاضی عطاء الرحمن جامعی‘ سید نذیر الحق ‘ آر ایس ‘ عبد الرؤف ‘ آر ایس عبد القیوم‘ آریس عبد الواجد‘ آر ایس عبد اللہ‘ عبد المعید‘محفوظ وغیرہ کے علاوہ عوام الناس کثیر تعداد شریک رہی۔

TOPPOPULARRECENT