Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / بغیر شناختی کارڈ 6 لاکھ روپئے جمع کرانے پر 2 بینک عہدیداروں کیخلاف کیس

بغیر شناختی کارڈ 6 لاکھ روپئے جمع کرانے پر 2 بینک عہدیداروں کیخلاف کیس

حیدرآباد۔ 13 نومبر (سیاست نیوز) سرکاری بینک کے دو عہدیداروں کیخلاف آج ایک کیس درج کیا گیا ہے ۔ ان دونوں پر الزام ہے کہ یہ دونوں بغیر کسی شناختی ثبوت کے بینک میں 6 لاکھ روپئے کی منسوخ شدہ کرنسی کو مبینہ طور پر ڈپازٹ کرایا۔ مجرمانہ اعتماد شکنی اور دھوکہ دہی کے الزام کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اپنے مینیجر کو اطلاع دیئے بغیر ان دو عہدیداروں نے 6 لاکھ روپئے کی پرانی کرنسی لے کر نئی کرنسی کی مساوی رقم حوالے کی۔ ملیش نے کیشیئر رادھیکا سے ساز باز کرکے بغیر شناختی ثبوت کے منسوخ شدہ کرنسی کو ڈپازٹ کردیا اور اتنی ہی رقم کے نئے نوٹ حاصل کرئے۔ بینک مینیجر کی شکایت پر سرور نگر پولیس اسٹیشن انسپکٹر ایس لنگیا نے کیس درج کیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT