Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / بغیر لائسنس کے آٹو چلانے والے کو جیل

بغیر لائسنس کے آٹو چلانے والے کو جیل

حیدرآباد 11 مارچ (سیاست نیوز) حیدرآباد ٹریفک پولیس آئے دن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت موقف اختیار کررہی ہے۔ غلط پارکنگ پر جیل بھیجنے کے انتباہ کے کچھ گھنٹوں بعد ہی آج ایک آٹو ڈرائیور کو بغیر لائسنس کے آٹو چلانے میں ملوث پائے جانے پر اُسے ایک دن کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملک پیٹ ٹریفک پولیس نے کے ایڈوکنڈلو آٹو ڈرائیور کو علاقہ دلسکھ نگر میں روک کر لائسنس طلب کیا لیکن وہ لائسنس پیش کرنے سے قاصر رہا۔ جس پر کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک پولیس نے اُسے حراست میں لے کر ساتویں اسپیشل میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کے اجلاس پر پیش کرتے ہوئے اُس کے خلاف چارج شیٹ داخل کی جس کے نتیجہ میں جج نے آٹو ڈرائیور کو ایک دن کی سزا سنائی اور اُسے فوری چنچل گوڑہ جیل منتقل کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT