Tuesday , January 23 2018
Home / ہندوستان / بغیر محرم حج کیلئے خواتین کی حد عمر برخاست کرنے کی تجویز

بغیر محرم حج کیلئے خواتین کی حد عمر برخاست کرنے کی تجویز

نئی دہلی۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت نے نئی حج پالیسی کیلئے تشکیل کردہ کمیٹی کے سربراہ نے آج حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ محرم کے بغیر حج کو جانے والی خواتین کی حد عمر 45 سال برخاست کردی جائے ۔ افضل امان اللہ نے کہا کہ ان کی کمیٹی نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ محرم کے بغیر حج کیلئے روانہ ہونے والی خواتین پر عمر کی حد عائد نہ کریں ۔مرکز نے پہلی مرتبہ 45 سے زائد عمر کی خواتین کو بغیر محرم کے حج کی اجازت دی ہے۔ محرم کے بغیر حج کیلئے جانے والی کم از کم 4 خواتین کا گروپ بنایا جائے گا۔ امان اللہ جو سابق قونصل جنرل برائے ہند متعینہ جدہ ہیں ، کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے محرم اور عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔ یہ پابندی صرف ہندوستان کی جانب سے عائد کی گئی تھی۔ وزیراعظم مودی نے حال ہی میں مسلم خواتین کو بغیر محرم کے حج کی اجازت دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT