Wednesday , November 21 2018
Home / سیاسیات / بغیر ہیلمیٹ موٹر سائیکل چلانے پر رکن پارلیمنٹ کو جرمانہ

بغیر ہیلمیٹ موٹر سائیکل چلانے پر رکن پارلیمنٹ کو جرمانہ

بھوپال 18جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بھوپال پارلیمانی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم پی آلوک سنجر نے بغیر ہیلمیٹ موٹرسائیکل چلانے کے معاملے میں غلطی قبول کرتے ہوئے جرمانہ بھر دیا ہے ۔سنجر نے آج میڈیا سے کہا کہ ان کی معلومات میں معاملہ آنے پر کل وہ خود ہی ٹریفک پولیس آفس پہنچے اور 255 روپے کا جرمانہ ادا کیا۔ سنجر نے کہا کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ یہاں ’ایکاتم یاتر‘کے استقبال کے دوران انہوں نے موٹرسائیکل چلائی تھی اور اس دوران ہیلمیٹ نہیں پہنا ہوا تھا۔برسراقتدار پارٹی کے ایم پی ہونے کے باوجود لوپروفائل میں رہنے والے سنجر نے بتایا کہ انہوں نے ٹوئٹر پر بھی اس معاملے کو لے کر افسوس ظاہر کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT