Tuesday , September 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / بلاٹر سے سبکدوش ہونے کا مطالبہ بڑھنے لگا

بلاٹر سے سبکدوش ہونے کا مطالبہ بڑھنے لگا

ساؤپاؤلو ۔ 11 جون ۔ (سیاست ڈاٹ کام)یوروپی فٹبال کے اعلیٰ عہدیداروں نے عوامی سطح پر یہ مطالبہ کردیا ہے کہ فیفا کے صدر سیپ بلاٹر اپنا عہدہ چھوڑ دیں جو دراصل 2022 ء ورلڈ کپ کی قطر کی میزبانی کے متعلق ہونے والے تنازعہ کا نتیجہ ہے ۔ ڈچ فٹبال اسوسی ایشن کے صدر مائیکل وان پراگ نے کہا ہے کہ بلاٹر کو آئندہ برس جب ان کے عہدہ کی میعاد ختم ہوجائے گی تو انھیں اپنے عہدہ سے سبکدوش ہوجانا چاہئے ، اسی طرح کا مطالبہ انگلینڈ فٹبال اسوسی ایشن کے نائب چیرمین ڈیوڈ گیل نے بھی کیا ہے ۔ وان پراگ نے بلاٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی مسئلہ شخصی نہیں لیکن اگر آپ فیفا کی ساکھ گزشتہ 7 ، 8 برس کے دوران دیکھیں تو یہ کافی متاثر ہوچکی ہے ۔

ہندوستانی ہاکی ٹیم ترقی کی سمت
دی ہیگ ۔ 11 جون ۔ (سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیائی کوچ رک چالس ورتھ نے کہا ہے کہ ہندوستانی ہاکی ترقی کی سمت گامزن ہے لیکن بہتر نتائج کے لئے وقت درکار ہے ۔ چالس کی قیادت میں آسٹریلیائی ٹیم دوسری مرتبہ ورلڈ کپ کے خطاب کے حصول کی سمت گامزن ہے ، تاہم انھوں نے ہندوستانی ہاکی کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ہاکی میں ترقی ہورہی ہے لیکن ہندوستانی ٹیم کی پوڈیم تک رسائی کیلئے وقت درکار ہے ۔

TOPPOPULARRECENT