Friday , December 15 2017
Home / دنیا / بلجیئم سے اظہارِ یگانگت کیلئے ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر روشنیاں

بلجیئم سے اظہارِ یگانگت کیلئے ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر روشنیاں

9/11 اور پیرس دہشت گرد حملوں کی یاد، مہلوکین کو خراج
نیویارک۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر کو بلجیئم کے ساتھ اظہار یگانگت کے طور پر بقعۂ نور کردیا گیا جبکہ برسلز میں ہوئے دھماکوں میں زائد از 35 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے روشنیوں میں بنائی ہوئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی عمارت کی ایک تصویر جو سیاہ زرد اور سرخ رنگوں سے مزین تھی، کو اپنے ٹوئٹر پر یہ کہتے ہوئے پوسٹ کیا کہ بلجیئم کے عوام کے ساتھ اظہار یگانگت کی علامت ہے تاہم 9/11 حملوں کے مقام پر تعمیر کی گئی عمارت کی تصویر نے کچھ الجھنیں بھی پیدا کردیں کیونکہ مختلف خبر رساں ایجنسیوں نے جو رنگ دکھائے ہیں، وہ نیلا، سفید اور سرخ تھے اور یہ وہی رنگ ہیں جو فرانسیسی پرچم کے ہیں اور ان رنگوں کے ذریعہ گزشتہ سال نومبر کے حملوں کے بعد ورلڈ ٹریڈ سنٹر کو روشنیوں سے آراستہ کیا گیا تھا۔ اے ایف پی کے ایک فوٹوگرافر نے بتایا کہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر جو رنگ بکھیرے گئے ہیں، وہ ہماری آنکھیں صحیح انداز میں دیکھ سکتی ہیں لیکن جب انہیں فلم پر منتقل کیا جاتا ہے تو رنگوں کا امتزاج جوں کا توں نہیں رہتا کیونکہ تصاویر لئے جانے کے وقت پس منظر میں رات کے وقت کا آسمان ہے۔

TOPPOPULARRECENT