Thursday , November 15 2018
Home / کھیل کی خبریں / بلجیم باہر،فرانس فائنل میں

بلجیم باہر،فرانس فائنل میں

ماسکو۔11جولائی(سیاست ڈاٹ کام) فٹبال ورلڈکپ 2018کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس نے بلجیئم کو 1-0 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے اور1998میں ورلڈ چیمپئن بننے کے بعد فرانس ایک مرتبہ پھر ٹرافی سے محض ایک قدم کے فاصلے پر ہے ۔سینٹ پیٹر ز برگ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کیا اور جارحانہ کھیل اور حملوں پر زیادہ توجہ دی ۔بلجیئم کے کئی یقینی گول فرانس کے گول کیپر ہیوگو لورس نے روک لئے۔دونوں ٹیموں کی گول کرنے کی سرتوڑ کوششوں میں سے صرف ایک کواس وقت کامیابی ملی جب فرانس کے اسٹرائیکر سیموئیل اومٹیٹی نے کھیل51 ویں منٹ میں گیند کوجال میں پھینکا۔فرانس پندرہ جولائی کو دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ٹرافی کیلئے مقابلہ کریگا۔پہلے سیمی فائنل میں مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد 6 منٹ کا اضافی وقت بھی دیا گیا لیکن اس میں بھی بلجیئم کی ٹیم مقابلہ برابر نہ کر سکی اور فرانس کی ٹیم نے مقابلہ 0-1 سے جیت کر تیسری مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جبکہ بلجیئم کی ٹیم عالمی کپ کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔فرانس کی ٹیم نے اس سے قبل 1998 میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ فائنل کے لیے کوالیفائی کرتے ہوئے برازیل کو شکست دے کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ 2006 کے ورلڈ کپ فائنل میں انہیں اٹلی کے خلاف شکست ہوئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT